سپریم کورٹ ،زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت26 اگست کو ہوگی

سپریم کورٹ ،زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت26 اگست ...
سپریم کورٹ ،زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت26 اگست کو ہوگی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت26 اگست کو ہو گی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ ہوں گے،اٹارنی جنرل سمیت تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزاورچیف سیکرٹریزکونوٹسزجاری کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت26 اگست کو ہو گی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ سماعت کریگا،26اگست کو یکساں قانون سازی کا مسودہ عدالت میں پیش کیاجائےگا،مجموعی طور پر 480ملین روپے فنڈز جمع کرانے کے حوالے سے بھی عدالت کوآگاہ کیاجائے گا،اٹارنی جنرل سمیت تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزاورچیف سیکرٹریزکونوٹسزجاری کر دیئے گئے ۔۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کوطلب کر لیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...