نجی ہاؤسنگ سکیم کے قبضے سے 150 کنال اراضی واگزار

نجی ہاؤسنگ سکیم کے قبضے سے 150 کنال اراضی واگزار
نجی ہاؤسنگ سکیم کے قبضے سے 150 کنال اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت، اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ اسکیم گوجرانوالہ کے قبضے سے 150 کنال کی کمرشل لینڈ، جس کی ایک کنال کی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد ہے، زمین و اگزار کروالی گئی ہے۔ اس طر ح واگز ارکی گئی سرکاری اراضی کی کل مالیت 150کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے،قیمتی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کروانے اورقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر محکمہ مال،محکمہ انہار کے سینئر کرپٹ افسران و اہلکاران اور مالکان نجی ہاؤسنگ اسکیم گوجرانوالہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -