وزیراعظم عمران خان ،فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے، میئر کراچی وسیم اختر

وزیراعظم عمران خان ،فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے، میئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا سستی شہرت کیلئے ایسے بیان دے رہا ہے،فیصل واوڈا غیرذمہ دار شخص ہیں ، سیاست بھی نہیں آتی،پارٹی نے فیصل واوڈا کو خودسائیڈلائن لگا دیا ہے ،میئر کراچی نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے ،آپ نے ہمارے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے ،وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے عوام بہت پریشان ہیں ،مجھ پر کراچی کی بہت ساری ذمہ داریاں ہیں ،ہم کراچی کے مسائل حل کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرے پاس بے وقوفوں کو جواب دینے کا وقت نہیں ،وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے ،آپ نے ہمارے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے ،انہوں نے کہا کہ علی زیدی اورگورنر سندھ کراچی کیلئے ہمارے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں ،فیصل واوڈاکو ہضم نہیں ہورہا۔