”محمد شہزاد پشاور سٹیڈیم میں صرف پریکٹس ہی نہیں کرتے بلکہ وہ۔۔۔“ افغان کرکٹر سے متعلق ہنگامہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا

”محمد شہزاد پشاور سٹیڈیم میں صرف پریکٹس ہی نہیں کرتے بلکہ وہ۔۔۔“ افغان ...
”محمد شہزاد پشاور سٹیڈیم میں صرف پریکٹس ہی نہیں کرتے بلکہ وہ۔۔۔“ افغان کرکٹر سے متعلق ہنگامہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کی پشاور قیوم سٹیڈیم میں پریکٹس کے معاملے پر ہونے والی تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ سٹیڈیم کے گولڈ ممبر کارڈ کے تحت تمام تر سہولیات استعمال کر رہے تھے۔
نجی خبر رساں ادارے ’ہم نیوز‘ کے مطابق محکمہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق گولڈ کارڈ حاصل کرنے کیلئے درخواست گزار کو قومی شناختی کارڈ یا فارم ب پیش کرنا لازم ہوتا ہے۔تاہم ریکارڈ پر دستاویزات نہ ہونے کے باوجود افغان کھلاڑی گولڈ کارڈ استعمال کرتے رہے ہیں جس کا انکشاف ہونے پر محکمے نے تحقیقات مزید تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد شہزاد کو کئی بار فون کرکے پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاہم وہ پریکٹس سے متعلق خبر نشر ہونے کے بعد سے اب تک دوبارہ قیوم سٹیڈیم پشاور نہیں آئے اور نہ ہی کمیٹی کے سامنے پیش ہوسکے۔
واضح رہے کہ چندر روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں سیکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے افغانستان کے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمن محمد شہزاد نجی ٹی وی کی ٹیم کو کیمرے سے چھپ کر درخواست کرنے لگے کہ میرے لئے افغان کرکٹ بورڈ میں مسئلہ بن جائے گا ویڈیو نہ بنائیں۔
دوسری جانب حکام بے خبر ہیں کہ افغان کھلاڑی کو کس نے پشاور میں کھیلنے کی اجازت دی؟پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔یاد رہے افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی تھی تاہم وہ اس میگا ایونٹ میں ایک مقابلہ بھی جیت نہ سکی۔

مزید :

کھیل -