العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کےخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کی سزا کےخلاف اپیل پر سماعت 18 ستمبر کو ہو گی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے،واضح رہے کہ عدالت نے پیپر بک کی تیاری ایک ماہ میں جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی پیپر بک کی تیاری مکمل نہ ہو سکی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...