اثاثے چھپانے پررکن اسمبلی کی نااہلی،سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا،نوازشریف کیوں نااہل ہوئے،وجہ بھی بتا دی

اثاثے چھپانے پررکن اسمبلی کی نااہلی،سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری ...
اثاثے چھپانے پررکن اسمبلی کی نااہلی،سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا،نوازشریف کیوں نااہل ہوئے،وجہ بھی بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے جی ڈی اے کے رکن اسمبلی کی اثاثے چھپانے پر نااہلی کا اہم فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کوٹ آف پاکستان نے فیصلہ میں کہاہے کہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپانے نے سسٹم اور لوگوں کوکرپٹ بنایا،کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کوکوئی بھی رعایت تباہ کن ہوگی،امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے،فیصلے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے،انتہاکوچھوتی صورتحال کیلئے انتہائی اقدامات کرناہوں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں نوازشریف نااہلی کیس کابھی حوالہ دیا گیا ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں کیپیٹل ایف زیڈای سے قابل وصول اثاثے چھپائے،اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پرنوازشریف نااہل ہوئے،سپریم کورٹ نے کہا کہ جان بوجھ کراثاثے چھپانااورغلط بیان حلفی نظراندازنہیں کیاجاسکتا،عوامی عہدہ والوں نے لوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں،حقائق بتانا امتحان بھی ہے اورفرض بھی،سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ فرض بغیرکسی غلط بیانی اورداغ کے پورا کیاجاناچاہئے،یہ امتحان غیر منصفانہ سہاروں کے بغیر پورا کیا جانا چاہئے۔
رکن سندھ اسمبلی کے نااہلی سے متعلق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معظم علی خان نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثے چھپائے،معظم علی خان نے غلط بیان حلفی جمع کرایا جوبڑاجرم ہے،معظم علی خان کی اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں، معظم علی خان نااہلی کیس کاتفصیلی فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے تحریرکیا ۔