عماد وسیم کا نکاح ہو گیا مگر کب اور کہاں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عماد وسیم کا نکاح ہو گیا مگر کب اور کہاں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
عماد وسیم کا نکاح ہو گیا مگر کب اور کہاں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کا پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ کیساتھ نکاح ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی جس میں دلہن ثانیہ اور عماد وسیم کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ عماد وسیم نے اس موقع پر سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی اور وہ بہت خوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ دلہن کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جنہوں نے بھارتی لڑکی سامعہ سے دبئی میں شادی کی۔

مزید : کھیل


loading...