پاکستان اور چین نے مل کر ایسا کام کردکھایا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

پاکستان اور چین نے مل کر ایسا کام کردکھایا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی
 پاکستان اور چین نے مل کر ایسا کام کردکھایا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

  


بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک بھارت کی افواج اور انتظامیہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے لیکن ایسے میں پاکستان اور چین کی افواج اپنے روایتی امور میں مصروف ہیں ، دونوں ممالک کی فضائیہ نے شمال مغربی چائنہ میں مشترکہ مشقیں " شاہین آٹھ" شروع کردیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقیں مارچ 2011 میں شروع ہوئی تھیں اور اس کا آٹھواں سیزن اپنی مثال آپ ہے ، مشترکہ مشقوں میں کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا جاتا اور اس کا مقصد ایک دوسرے سے سیکھ کر دونوں ممالک کی ایئرفورس کے تربیتی معیار کو بڑھانا ہے ، مشترکہ مشقوں سے مجموعی طورپر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کی فضائیہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کی تربیت پاکستان میں ہوئی تھی جس میں چین کے ایک سکواڈ نے شمولیت اختیار کی تھی  جس میں پائلٹس ، ایئرڈیفنس کنٹرولرز، ٹیکنیکل گراونڈ سٹاف، لڑاکا اور بمبار طیارے بھی شامل تھے ۔ یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان ہرسال ہوتی ہیں.

مزید : قومی /بین الاقوامی


loading...