پاکستان میں روز مہنگا ہونے والا سونا اب دنیا بھر کیلئے بھی انتہائی مہنگا ہوگیا، ایک ہی روز میں قیمت اتنی بڑھ گئی کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگالیں

پاکستان میں روز مہنگا ہونے والا سونا اب دنیا بھر کیلئے بھی انتہائی مہنگا ...
پاکستان میں روز مہنگا ہونے والا سونا اب دنیا بھر کیلئے بھی انتہائی مہنگا ہوگیا، ایک ہی روز میں قیمت اتنی بڑھ گئی کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگالیں

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں بے پناہ اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو ’ پر‘ لگ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 32 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث فی اونس سونا 1528 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 88 ہزار 550 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں سونے کی 10 گرام قیمت 1243 روپے کے اضافے کے ساتھ 75 ہزار 917 روپے ہوگئی ہے۔

مزید : بزنس


loading...