وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ محکمے او رادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈینگی کے سدباب کیلئے صوبہ بھر میں تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں،ڈینگی کی روک تھام کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں، جہاں خامیاں ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے، ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ مہیا کیا جائے،مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...