پاکستانی عوام قدرتی ٹیلنٹ سے مالا مال،امت مسلمہ تفرقہ بازی سے باہر نکل آئے تو زوال کمال میں بدل جائے گا:ڈاکٹر طاہر القادری 

پاکستانی عوام قدرتی ٹیلنٹ سے مالا مال،امت مسلمہ تفرقہ بازی سے باہر نکل آئے ...
پاکستانی عوام قدرتی ٹیلنٹ سے مالا مال،امت مسلمہ تفرقہ بازی سے باہر نکل آئے تو زوال کمال میں بدل جائے گا:ڈاکٹر طاہر القادری 

  


گلاسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور قائد تحریک منہاج القرآن  ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ جب قرآن کا سبق’’لا تفرقو‘‘ اچھی طرح یاد کر لے گی تو زوال کمال میں بدل جائے گا ،تفرقہ بازی اور نفاق امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے،امت حضور نبی اکرم ﷺ کے فرامین کے مطابق عملاً جسم واحد کا نمونہ بن جائے تو ہر قسم کی حق تلفی اور استحصال ختم ہو جائے گا۔

گلاسگو میں مختلف شعبہ جات میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے ممتاز پاکستانیوں سے خصوصی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کہنا تھا کہیہ زوال اور فتنے کا دور ہے،قرآن و سنت نے ہر طرح کی رہنمائی فراہم کی ہے،علم ،تحقیق اور ٹیکنالوجی کا راستہ اپنا کر امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام قدرتی ٹیلنٹ کی دولت سے مالا مال ہیں، آج دنیا کے ہر ملک میں پاکستان کے ڈاکٹرز ،انجینئرز،سائنسدان،بزنس مین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ با صلاحیت پاکستانی شہری اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ نفس کے وجود نے اپنا نفسانی گھر اس قدر زیب و زینت کے ساتھ سجا رکھا ہے کہ انسان کا اسے چھوڑنے کو جی ہی نہیں چاہتا،اسی زیب و زینتِ نفس نے انسان کو دھوکہ میں ڈال رکھا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن ایک علمی،تحقیقی ،اصلاحی تحریک ہے ،آج پاکستان میں سینکڑوں تعلیمی ادارے منہاج القرآن کی فکری رہنمائی میں کام کر رہے ہیں اور ان اداروں میں ہر سال ہزاروں نوجوان علم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں،ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ محب وطن اور دینی اقدار سے ہم آہنگ نسل کی تیاری منہاج القرآن کا عالمگیر کاوشوں کا مرکز و محور ہے۔اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ حماد مصطفی بھی موجود تھے۔ 

مزید : تارکین پاکستان


loading...