بھارت سرحدی علاقو ں میں شرارتوں سے باز نہ آیا،غباروں میں ایسی چیز ڈال کر پاکستان میں جاسوسی کے لیےبھیج دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیںگے

بھارت سرحدی علاقو ں میں شرارتوں سے باز نہ آیا،غباروں میں ایسی چیز ڈال کر ...
بھارت سرحدی علاقو ں میں شرارتوں سے باز نہ آیا،غباروں میں ایسی چیز ڈال کر پاکستان میں جاسوسی کے لیےبھیج دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیںگے

  


گجرات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی فوج نے پا ک بھارت سرحدی علاقے میں پاکستان کی جاسوسی کرنے کے لیے نئی شرارتیں شروع کردیں ۔ گجرات کے سرحدی علاقوں سے بھارتی جی پی ایس ریڈیو ساونڈ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔ بھارت کی جانب سے مسلسل یہ ڈیوائس پاکستان کے سرحدی علاقوں میں پھینکی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اشفاق احمد کا کہنا تھا ریڈیو ساونڈ ڈیوائسز روزانہ کہ بنیاد پر گجرات کے سرحدی علاقوں میں غباروں کے ذریعے پھینکی جارہی ہیں۔بھارت کا مقصد پاکستان کی سرحدی صورتحال اور فوجی تنصیبات کی معلومات اکٹھا کرنا ہے، جنوبی کوریامیں تیارہونےوالی یہ ڈیوائسز عام طورپریہ قریبی آوازین سننے، ہوا کا رخ جاننے اور سیلابی نوعیت معلوم کرنے کے کام آتی ہے۔جسے بھارت کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔یاد رہے ایک ہفتے کے دوران چار ریڈیو ساو¿نڈ ڈیوائسز تھانہ ٹانڈہ اور ککرالی کے سرحدی علاقوں سے ملی ہیں۔

مزید : قومی


loading...