پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل 4 روز تیزی ریکارڈ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل 4 روز تیزی ریکارڈ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل 4 روز تیزی ریکارڈ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مسلسل 4 روز تیزی ریکارڈ کی گئی،کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی ریکارڈ کی گی۔ ہفتے بھر میں انڈیکس28ہزار سے 31 ہزار کی حدعبور کرگیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے 4 روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوااورانڈیکس 28 ہزارسے 31 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ہفتے بھر کے دوران 100انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں424 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدمارکیٹ کیپٹلائزیشن 5916 ارب سے بڑھ کر 6340 ارب ارب روپے ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوران کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤدیکھاگیا۔ ہفتے کے دوران میں انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 1روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر158 روپے66 پیسے سے کم ہوکر 157 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1کی قیمت میں روپیکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر158 روپے 90 پیسے سے کم ہوکر157 روپے 90 پیسے کاہوگیا۔

مزید : بزنس


loading...