امن ہو یا جنگ کر تاپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے گا:چوہدری محمد سرور

 امن ہو یا جنگ کر تاپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے ...
 امن ہو یا جنگ کر تاپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے گا:چوہدری محمد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ امن ہو یا جنگ کر تاپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے گا،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی ،وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیربن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،بھارت اسرائیل سے بڑا ظالم اور دہشت گرد بن کر کشمیر یوں پر مظالم کر رہا ہے’بندوق ‘گولی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکتا،نر یندر مودی امن اور انسانیت کا بدتر ین دشمن ہیں،وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے آنکھیں بند کر نے کی بجائے کشمیر یوں پرہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

گور نر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر بدترین ظلم کر رہا ہے مگروہاں انسانی حقوق کی تنظیموں اور پار لیمنٹر ین سمیت میڈیا کو جانے کی اجازت ہوتی ہے مگر نر یندر مودی کی دہشت گردی اسرائیل سے کئی گنا زیادہ ہے جس نے کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی کشمیری اپنے گھر وں سے نکل سکتے ہیں،یہ تاریخ کا بدترین ظلم اور دہشت گردی ہے جس کا اقوم امتحدہ سمیت تمام اداروں کو سخت اور فوری نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پرکشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم نر یندر مودی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں گے اور دنیا پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  کر تار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے بھارت پہلے دن سے ہٹ دھر می کا مظاہر ہ کر رہا ہے مگر تمام تر حالات کے باوجود پاکستان کر تارپور راہداری منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور انشاء اللہ باباگرونانک کے550جنم سے پہلے پاکستان ہر صورت کر تار پور راہداری منصوبے کو مکمل کر ے گا اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقر یبات کی تیاریوں کے حوالے سے 31اگست کو گور نر ہاؤس لاہور میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن بھی منعقد کیا جارہا ہے،جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے سکھوں کی بڑی تعدادشر یک ہورہی ہے،میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ باباگرونانک کے جنم دن کے موقعہ پر ان کو پاکستان میں فول پروف سیکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -