”اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نواز شریف نا اہل ہوئے “رکن سندھ اسمبلی کے اثاثے چھپانے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف نا اہلی کیس کا حوالہ دے دیا

”اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نواز شریف نا اہل ہوئے “رکن سندھ اسمبلی کے ...
”اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نواز شریف نا اہل ہوئے “رکن سندھ اسمبلی کے اثاثے چھپانے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف نا اہلی کیس کا حوالہ دے دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔فیصلے میں کہا گیا کہ معظم علی خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثے چھپائے،اس کے علاوہ معظم علی خان نے غلط بیان حلفی جمع کرایا جو بڑا جرم ہے،معظم علی خان کی طرف سے اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں۔معظم علی خان نا اہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپانے سے سسٹم اورلوگوں کو کرپٹ بنایا،کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں نوازشریف نا اہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں قابل وصول اثاثے چھپائے،اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نوازشریف نااہل ہوئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے،امیدواروں کوکاغذات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے،انتہا کو چھوتی صورتحال کے لیے انتہائی اقدامات کرنے ہوں گے۔عدالت عظمی کا کہنا تھا کہ عوامی عہدہ رکھنے والا جان بوجھ کراثاثے چھپائے، غلط بیان حلفی دے تو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،پبلک آفس رکھنے والوں نے لوگوں کی قسمت کا فیصلے کرنا ہوتا ہے،یہ فرض بغیر کسی غلط بیانی اور داغ کے پورا کیا جانا چاہیے،یہ امتحان غیر منصفانہ سہاروں کے بغیر پورا کیا جانا چاہیے۔

مزید : قومی


loading...