کیا پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی خبروں کے بعد ایف اے ٹی ایف کی ترجمان کا بیان بھی آگیا

کیا پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی خبروں کے بعد ایف اے ٹی ...
کیا پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی خبروں کے بعد ایف اے ٹی ایف کی ترجمان کا بیان بھی آگیا

  


پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے ایک ترجمان نے بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کردی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایشیا پیسفک گروپ کے اجلاس کے بعد بھارتی میڈیا نے یہ پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا کہ گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ پاکستان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کوبے بنیاد قرار دیا جس کی تصدیق ایف اے ٹی ایف کی ترجمان الیگزینڈرا وجمینگا نے بھی کردی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کی ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اختیار صرف اور صرف ایف اے ٹی ایف کو حاصل ہے اور اس کا کوئی بھی ریجنل گروپ یا ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 14 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس میں ہونے والے فیصلے باضابطہ طور پر شائع کیے جائیں گے۔

ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کا 22واں اجلاس آسٹریلیا میں ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر نے کی، اجلاس میں فروری سے اکتوبر 2018تک پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیوایشن رپورٹ پیش کی گئی۔پاکستانی وفدنے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اب تک کیے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔اجلاس کے دوران فنانشل انٹیلی جنس تبادلے کے لیے پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور چین کے اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ اینالیسز سینٹر کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی


loading...