ڈاکٹرزکی میرٹ پرریکارڈبھرتیاں کیں،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس غلط افواہیں اورانتشارپھیلانے کی ناکام کوشش ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹرزکی میرٹ پرریکارڈبھرتیاں کیں،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس ...
 ڈاکٹرزکی میرٹ پرریکارڈبھرتیاں کیں،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس غلط افواہیں اورانتشارپھیلانے کی ناکام کوشش ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےکہاہےکہ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےعہدیداران کی جانب سےپریس کانفرنس غلط افواہیں اور انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش ہے،حکومت کی جانب سے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں ساڑھے سات ارب روپے کااضافہ کیاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے ڈاکٹرزکی میرٹ پرریکارڈبھرتیاں کیں،سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مستحق عوام کیلئے صحت کی بہترین سہولیات دینے کیلئے صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزسے سرکاری ہسپتالوں میں پوری محنت و ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی امیدرکھتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے ڈاکٹرزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...