پولیو کے حوالے سے منفی پرپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:ڈپٹی کمشنر بنوں

 پولیو کے حوالے سے منفی پرپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل ...
 پولیو کے حوالے سے منفی پرپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:ڈپٹی کمشنر بنوں

  


بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ پولیو کے حوالے سے منفی پرپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بنوں ڈویژن میں کل سے پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس کی کامیابی کیلئے میڈیا اور عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

 نیشنل پریس کلب بنوں  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ  صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح بنوں ڈویژن میں بھی26اگست سے لے کر 29 اگست تک پولیو مہم جاری رہے گی،پورے پاکستان میں پولیو کے زیادہ کیسز خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کی اصل وجہ انکاری والدین ہیں ،جن میں شعور اُجاگر کرنے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے ہم نے دن رات کوشش شروع کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پولیو کے 53 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 30کیسز بنوں سے ہیں ،پولیو ویکسین بچوں کیلئے مفید ہے ،انکاری والدین کو ہر صورت اس بات پر راضی کریں گے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اوربنوں میں پولیو وائر س کا خاتمہ یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بنوں کے شہری کسی کے منفی پروپیگنڈے میں نہ آئیں،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا منفی پروپیگنڈ ے کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرے،ہم  جبر کی بجائے پیار کے ذریعے انکاری والدین کو راضی کریںگے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں


loading...