’میں پاکستان جا کر ضرور پرفارم کروں گی کوئی مجھے روک کر دکھائے‘ بھارت کی معروف اداکارہ نے بڑا اعلان کردیا

’میں پاکستان جا کر ضرور پرفارم کروں گی کوئی مجھے روک کر دکھائے‘ بھارت کی ...
’میں پاکستان جا کر ضرور پرفارم کروں گی کوئی مجھے روک کر دکھائے‘ بھارت کی معروف اداکارہ نے بڑا اعلان کردیا

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام اور بگ باس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں پرفارم کرنے جائیں گی اور کوئی انہیں اس سے روک نہیں سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں ایک شادی میں پرفارم کرنے آئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین موجودہ کشیدگی کی صورتحال میں پاکستان آنے والے میکا سنگھ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔ میکا سنگھ واپس انڈیا گئے تو انہوں نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے اپنے کیے پر معافی مانگی جس کے بعد ان سے پابندی ہٹادی گئی تھی۔

شلپا شندے نے ایک انٹرویو کے دوران میکا سنگھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کڑی تنقید کی اور ناقدین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سپاٹ بوائے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کا ملک انہیں ویزہ دیتا ہے اور پاکستان میں ان کا استقبال کیا جاتا ہے تو وہ ضرور پاکستان جائیں گی۔

شلپا شندے نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے وہ پرفارم کریں گی ۔ ’ یہ میرا حق ہے، مجھے کوئی نہیں روک سکتا کسی فنکار پر آپ ایسے پابندی نہیں لگا سکتے، مجھے روزی روٹی کمانے کیلئے کسی ذریعے کی ضرورت نہیں ہے، میں چاہوں تو سڑک پر سٹیج لگا کر بھی پرفارم کر سکتی ہوں، میکا پاجی سے زبردستی معافی منگوائی ہے جو کافی غلط ہے۔‘

مزید : تفریح


loading...