کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا احتجاج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھارتی رسوائی کے لیے کافی’’ کشمیر بچاؤمارچ‘‘کل  پشاور میں ہوگا،:قیصر شریف

کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا احتجاج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھارتی رسوائی ...
کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا احتجاج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھارتی رسوائی کے لیے کافی’’ کشمیر بچاؤمارچ‘‘کل  پشاور میں ہوگا،:قیصر شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا احتجاج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھارت کی رسوائی کے لیے کافی ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں ڈیجیٹل اور ٹیلیفون سروس کی معطلی ، میڈیا پر پابندی جیسی کوئی مثال دنیا میں نہیں ملتی،انڈیا کے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے کشمیر کے حوالے سے بیان اور مقبوضہ وادی میں داخلے پر پابندی کے بعد صورت حال اور واضح ہو گئی ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ اس الارمنگ صورتحال میں دنیا کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی طرف توجہ دینا ہوگی ،جماعت اسلامی قوم کو کشمیر پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،25اگست بروز اتوار پشاور میں’’ کشمیر بچاؤمارچ‘‘ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے ،امیر جماعت اسلامی کے پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان ، امیرضلع پشاور عتیق الرحمن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جبکہ یکم ستمبر کو کراچی میں ’’کشمیر بچاؤ مارچ‘‘ ہو گا جس میں لاکھوں شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی کشمیر  ایشو پر ہر طرح کی مدد کریں گے تاہم تباہ کن معاشی صورتحال، مہنگائی، بے روز گاری ، آئی ایم ایف کی غلامی اور دیگر سیاسی پالیسیوں پر حکومت کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...