ایک طرف مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال تو دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دے دیا

ایک طرف مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال تو دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ...
ایک طرف مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال تو دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دے دیا

  


ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا ہے۔بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر جمعہ کو ابوظہبی پہنچے، نریندر مودی نے قصر الوطن میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی بات کی گئی۔اس ملاقات میں اماراتی ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز (آرڈر آف زاید) دیا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلیٰ ترین اعزاز دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے رواں سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔لیکن اس فیصلے کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی افراد کے ساتھ ساتھ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا


loading...