”مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ،ایسے وقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا “بلاول بھٹو کی عمران خان پر تنقید

”مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ،ایسے وقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو ...
”مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ،ایسے وقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا “بلاول بھٹو کی عمران خان پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کردیا ہے اس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے وقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے جسے مسائل کا اندازہ ہے اور نہ حل کرنے کی صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے، سلیکٹڈوزیراعظم نے حکومت کے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جب کہ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنی ہر حکومت میں گلگت بلتستان پر توجہ دی، ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور لوگوں کوسبسڈی دی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں ہیں، ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سے آگے رہے ہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

مزید :

قومی -