واہ کینٹ سے لاپتہ ہونے والے کمسن لڑکے کی لاش برآمد،کس بے دردی سے قتل کیا گیا؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

واہ کینٹ سے لاپتہ ہونے والے کمسن لڑکے کی لاش برآمد،کس بے دردی سے قتل کیا ...
واہ کینٹ سے لاپتہ ہونے والے کمسن لڑکے کی لاش برآمد،کس بے دردی سے قتل کیا گیا؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  


حسن ابدال( صباح نیوز)حسن ابدال،واہ کینٹ سے لاپتہ والے والے کمسن لڑکے کی لاش برہان سے برآمد،مقتول کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا،اہل علاقہ نے کھیتوں میں کمسن لڑکے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اِطلاع دی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا،مقتول گزشتہ روز واہ کینٹ سے لاپتہ ہوا تھا جس کے والد کی جانب سے تھانہ صدر واہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کئے جانے کی ایف آئی آر نمبر342/19درج کرائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ گلستان کالونی سےلاپتہ ہونے والے 14سالہ کمسن لڑکے عبدالرافع ولد شاہد اختر کی لاش  تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع برہان کے قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی ۔مقتول عبدالرافع کو چھریوں کے وار کرکے اِنتہائی بیدردی سے قتل کرکے کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔اہل علاقہ نے کھیتوں میں پڑی لاش دیکھ کر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اِطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول عبدالرافع کی لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا۔مقتول عبدالرافع کے والد شاہد اختر ولد عبدالکریم سکنہ مکان نمبر B-26گلستان کالونی واہ کینٹ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر نمبر 342/19میں بیان کیا گیا کہ میرا بیٹا عبدالرافع عمر 14سال کل شام اپنے دوستوں کے ساتھ جانے کا کہہ گیا جس نے قمیض شلوار جامنی رنگ  اور پاوں میں براون رنگ کی کھیڑی پہنی ہوئی ہے جو اس وقت تک واپس نہیں آیا مجھے قوی شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے میرے بیٹے کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر اغواء کرلیا ہے نامعلوم افراد کے خلاف کاروائی کرکے میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اٹک


loading...