عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے رہے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں :سید حسن مرتضیٰ

 عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے رہے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں :سید حسن مرتضیٰ
 عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے رہے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں :سید حسن مرتضیٰ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے رہے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں،وہ ہر معاملہ پر اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے بھی محسوس کیا ہے کہ عمران نیازی اب گول چکر کاٹ رہے ہیں جس کے منفی اثرات ملک پر مرتب ہورہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا رویہ روز بہ روز تلخ ہورہا ہے اور وہ اپنے ارگرد لوگوں سے بھی اچھے انداز میں بات نہیں کرتے،جن وزراء کو ناقص کارکردگی پرہٹایاگیا اور اب انہیں دوبار پرانے محکمے دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ان چند بولنے والوں کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے ،یہ چند لوگ ہی پارٹی پر قبضہ کئے ہوئے ہیں اور جب یہ بولنے والے خاموش ہوتے ہیں تو پھر شیخ رشید کی باری آتی ہے ، شیخ رشید نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور ہمیشہ اپنے مفادا ت کا تحفظ کیا اور اب پھر شیخ رشید اپنے مفادات کے حصول کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...