حکومت سندھ کا صوبے میں مزید انٹرسٹی بسیں چلانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا صوبے میں مزید انٹرسٹی بسیں چلانے کا فیصلہ
حکومت سندھ کا صوبے میں مزید انٹرسٹی بسیں چلانے کا فیصلہ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے میں مزید انٹرسٹی بسیں، وینز اور کوسٹرز چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے انٹراسٹی بسیں، وینز اور کوسٹرز چلانے کیلئے ٹرانسپورٹرز سے تجاویز طلب کی ہیں،ٹرانسپورٹرز سندھ حکومت کے تعاون سے مختلف اضلاع میں بس، وین اور کوسٹر چلانے کہ لئے12ستمبرتک رابطہ کریں، سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو روٹ پرمٹ، بس کے ڈپو اور دیگر سہو لیات مفت فراہم کریگی، انٹرا سٹی بسیں، وینز اور کوسٹر زمحکمہ ٹرانسپور ٹ کے ماتحت چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمند ٹرانسپورٹرز کو محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ٹیکنیکل سہولیات فراہم کرے گا، جن ٹرانسپورٹرز کوچالیس کے قریب بس، وین اور کوسٹر چلانے کا تجربہ ہو وہ حکومت سے رابطہ کریں۔ دوسری جانب صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے یکجہتی کشمیر ریلی کیلئے آئی جی سندھ پولیس کو اور کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...