عمران خان زیادہ اچھے لیڈر ہیں یا پرویز مشرف ؟سلیم صافی کے سوال پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

عمران خان زیادہ اچھے لیڈر ہیں یا پرویز مشرف ؟سلیم صافی کے سوال پر وزیر داخلہ ...
عمران خان زیادہ اچھے لیڈر ہیں یا پرویز مشرف ؟سلیم صافی کے سوال پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف،آصف زرداری لوٹامال واپس کردیں،میں ضمانت دیتا ہوں انکو چھوڑدینگے،ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے ساتھ بانی ایم کیوایم کےنظریے کیساتھ نہیں بیٹھے۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے پروگرام ”جرگہ“میں اینکر پرسن سلیم صافی نے سوال کیا کہ عمران خان اور پرویز مشرف میں سے کونسا لیڈر زیادہ بہتر ہے ۔اس پر جواب دیتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ تو آپ مجھے مروانے والی بات کر رہے ہیں ،عمران خان نے اپنا عہدہ چھوڑ کر مجھے وزیر داخلہ بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے اسکے نتائج تباہ کن ہونگے،بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پرواہ نہیں کی،ہم نے بھارت کیساتھ تجارت بند کردی ہے،سفارتی تعلقات میں کمی لائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ زمانہ چلا گیا جب دو ملک جنگ لڑتے تھے، باقی ملک سائڈ پرتالیاں بجاتے تھے،ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا فلیش پوائنٹ پر ہیں،مودی نے 2ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گی،یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے

مزید : قومی


loading...