ہسپتالوں کی ادویات خریدنے کا عمل آسان بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی: سعید غنی

ہسپتالوں کی ادویات خریدنے کا عمل آسان بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی: سعید غنی
ہسپتالوں کی ادویات خریدنے کا عمل آسان بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی: سعید غنی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے صوبے کے تمام ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کے عمل کو آسان بنانے کیلئے صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ، وزیر زراعت اسماعیل راہو، مشیرقانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کو ختم کرنے کے لئے محکمہ صحت کے پاس پہلے سے موجود ادویات کو فوری طور پر ہسپتالوں کو مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کابینہ نے ایس ایم بی بی انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا چارج گریڈ20 کے میڈیکل افسر کو دینے کی منظو ری دے دی اور فیصلہ کیا ہے کہ وزیر صحت سندھ کی منظوری سے یہ چارج دے دی جائے گی۔سندھ کابینہ نے ٹیچنگ ہاسپیٹلز مینجمنٹ بورڈ بل2019 کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال کی مینجمینٹ بورڈ متعلقہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی چیئرمین شپ میں کام کرے گاجبکہ بورڈ11ممبران پر مشتمل ہوگا۔بورڈ کا کام پالیسی پلان کی نگرانی، ہسپتالوں کی سروسز کو بہتر بنانا، اور یونیورسٹی سے وابستہ کالجز کے معاملات کو دیکھنا اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...