اپوزیشن جماعتوں کو اصل کاز کی طرف لانے کی کوشش کررہے ہیں:حافظ حسین احمد

اپوزیشن جماعتوں کو اصل کاز کی طرف لانے کی کوشش کررہے ہیں:حافظ حسین احمد
اپوزیشن جماعتوں کو اصل کاز کی طرف لانے کی کوشش کررہے ہیں:حافظ حسین احمد

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی  رہنماحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین کو اپوزیشن کے حتمی کاز کی طرف لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے لیکن اب تک ہمیں مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوسکی لیکن ہم نا امید نہیں،اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ سربراہی اجلاس میں ہم انشاء اللہ اس کوشش میں کامیاب اور کامران ہونگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ سربراہی اجلاس میں کوشش کی جائے گی کہ تمام صورتحال پر حتمی فیصلہ ہوسکے، جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ اور عاملہ کا دو روزہ  اجلاس کل ہورہا ہے، جس میں دونوں صورتوں پر غور کیا جائے گا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں کھل کر ساتھ دیں گی یا صرف ان کے ورکرز کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا؟اس لیے حتمی مشاورت کے لیے اسلام آباد میں اجلاس بلایا گیا ہے۔انہوں نے  کہا کہ حکومت نے ایک سال میں ایک دن بھی عام آدمی کو ریلیف فراہم نہیں کیا،ہر آنے والا دن پہلے دن سے بھاری ثابت ہوا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...