پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو (دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 20) کا آج آغاز ہورہا ہے

پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو (دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 20) کا آج آغاز ہورہا ہے
پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو (دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 20) کا آج آغاز ہورہا ہے

  

لاہور (پ ر) پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو دور جدید کی ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلی ورچوئل ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز آج (پیر کو) صبح 10 بجے سے آن لائن ہورہا ہے۔ جس میں پاکستان کے معروف سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے شرکت کر رہے ہیں اور طلبہ کو ان کے بہتر کریئر کے حوالے سے آن لائن معلومات فراہم کریں گے۔

جنگ گروپ نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے تعملیمی اداروں تک رسائی کیلئے ایکسپو کا اہتمام کیا۔ تاہم  عالمی وبا کووڈ 19 کے باعث اس مرتبہ ورچوئل (آن لائن) ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس سے مستفید ہوتے ہوئے طلبہ اور ان کے والدین نہ صرف مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے بلکہ متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے ون آن ون مشورہ لے سکتے ہیں۔

آج ملک کے کسی بھی حصے میں موجود طلباء و طالبات اور ان کے والدین گھر بیٹھے سفری دشواریوں کے بغیر انٹرنیٹ کے ذریعے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ورچوئل ایکسپو طلبہ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے ساتھ ساتھ سکالر شپ کے حصول اور کریئر کونسلنگ کے حوالے سے رہنما اصول فراہم کرے گی۔

ورچوئل ایکسپو میں شرکت کرنے والے مشہور اداروں میں یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر گروپ، یو ایم ٹی، ورچوئل یونیورسٹی، پاک ایمز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ، نساء کالج، بیکن ہاؤس یونیورسٹی ، رفاء انٹرنیشنل کالجز ، لیڈز یونیورسٹٰی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ، نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ملتان) ، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب، گیریژن یونیورسٹی، امپیریئل کالجز، ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -