ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ستاروں کی پوزیشن اب تیزی سے بدل رہی ہے یہ ابھی کس کروٹ بیٹھے گی کچھ علم نہیں ہے۔ اس وقت تک خاموشی سے جو کام کر رہے ہیں وہ کرتے جائیں بس۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات بحکم اللہ تیزی سے بدل رہے ہیں اور آپ کو ابھی فی الحال اس میں سے کچھ نہیں ملے گا۔ صرف انتظار کا مشورہ ہے صورتحال واضع ہو گی تو پتہ چلے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہو رہی ہے جو لوگ کافی عرصے سے پریشان تھے وہ اب سکون میں آ جائیں گے اور گھر کا بگڑا ہوا نظام بھی اب چل پڑے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ بھی خرابی کیوں نہ تھی وہ اب بہتر ہو رہی ہے آپ کو بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج کا دن اہم اور کچھ بڑی کامیابی بھی دے کر جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ٹنشن نہ لیں اللہ نے چاہا تو جو بھی پریشانیاں تھیں وہ اب ختم ہونے جا رہی ہیں۔ اب دن بڑے شاندار ہوں گے مشتری کی آمد ابتداءکی خبر دے رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جس بھی معاملے میں مشکل تھی اس کو اللہ کیم دد سے ٹھیک کرنا ہوگا۔ انشاءاللہ بہتری مل جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج صحت کا صدقہ لازمی دیں اور اولاد کے لئے اب سنجیدہ ہو جائیں آگے چل کر اہم فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ روز گار کار خانہ اب بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ دل سے نہیں ملتے آپ ان سے دور ہو جائیں صرف سلام دعا رکھیں اپنوں کے ساتھ خاص طور پر محتاط چلیں اور اپنا حق اپنے گھر پر استعمال کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نوکری میں بہتریک ا سلسلہ اور نئی نوکری کی تلاش میں اب خوشخبری ہے اس وقت آپ اپنا کام بھی کریں تو وہ بے حد مناسب رہے گا پیسہ بہر حال آئے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آپ کسی بد نظری جیسی کیفیت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں اور فوری طور پر نظر اتارنے اور اپنا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ لالچ میں بھی نہ آئیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

حالات اب نیا رخ اختیار کر رہے ہیں آپ کو پوری طرح چوکس رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ نے جو ماضی میں غلطیاں کی تھیں۔ اب دوبارہ نہیں ہونی چاہئیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روز گار کی تلاش میں اچھی خبر آ سکتی ہے اور جو لوگ کاروبار کر رہے تھے ان کو بھی سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ان شاءاللہ۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -