پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کواپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے،شاہ رخ جمال

    پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کواپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے،شاہ رخ جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ بلاول زرداری کی کراچی کی تباہی بربادی پر مجرمانہ خاموشی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے اور اسے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے،پیپلزپارٹی کراچی کی عوام کوووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکی عوام کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔

 ، بارہ سالوں پیپلزپارٹی ڈھیٹ اور بے شرم ٹولہ سندھ پر قابض ہے،پیپلزپارٹی کی لوٹ مار بریگیڈ اپنی قیادت کی کرپشن بچانے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد تنقید کررہی ہے۔