پاکستان میں بیماری کا یقین دلانے کیلئے مرنا پڑتا ہے،حنا پرویز

پاکستان میں بیماری کا یقین دلانے کیلئے مرنا پڑتا ہے،حنا پرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کرنے والا ٹولہ آج نوازشریف کی بیماری پر بھی سیاست کررہا ہے۔ پاکستان واحد ملک جہاں بیماری کا یقین دلانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔تحریک انصاف نے بیماری پر سیاست کرنے کا کلچر متعارف کرایا ہے۔گالم گلوچ بریگیڈ تین روز سے نواز شریف کے نام پر بیہود ہ اور گندی سیاست چمکا رہی ہے۔عمران نیازی کیخلاف جب بھی کوئی عالمی ادارہ چارج شیٹ جاری کرتا ہے تو وہ عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے شریف فیملی پر ذاتی حملے شروع کردیتے ہیں۔

حناپرویز بٹ نے مزید کہا عمران نیازی اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کا ملبہ کب تک نوازشریف کے کھاتے میں ڈالتے رہے گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -