حضرت عمر فاروقؒ اور امام حسینؓ کی شہادت امن کا پیغام ہیں،ممتاز اعوان

        حضرت عمر فاروقؒ اور امام حسینؓ کی شہادت امن کا پیغام ہیں،ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان و دیگر رہنمامولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،حافظ نعمان حامد،قاری محمدحنیف حقانی،مولانامحمداسلم ندیم،قاری محمدمنسوب رحیمی اورپیرطارق محمودنقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مسلمانوں کے خلیفہ دوم سیدناعمرفاروقؓاورنواسہ رسولؐ سیدناامام حسین ؓ کی شہادت  سراسرامن کاپیغام ہیں جنہیں اپنا کر پوری دنیاکوامن کاگہوارہ بنایاجاسکتاہے۔

 کیونکہ انکی عظیم تعلیمات منارہ نوراورپوری دنیاکے مسلمانوں کیلئے ہدایات کاسرچشمہ ہیں آج ہم مسلمان محرم الحرام کے مقدس مہینے میں انکی تعلیمات کواپناکرامن وسلامتی اتحادویکجہتی اوربھائی چارے کی فضاکوزیادہ سے زیادہ فروغدیں اسی میں ہی ہماری تمام ترکامیابی وکامرانی کارازمضمرہے۔