نوازشریف پنجاب حکومت کی اجازت سے باہر گئے،پرویزملک

نوازشریف پنجاب حکومت کی اجازت سے باہر گئے،پرویزملک

  

  لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ نوازشریف قانونی طریقے سے پنجاب حکومت کی اجازت سے چارٹرڈ طیارے پر گئے،نالائق حکمران اپنی ناکامی چھپانے،کرپشن سے نظرہٹانے کے لیے نوازشریف کا نام استعمال کررہے ہیں،جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کرآوازاٹھائیں گے۔

 عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لئے میاں نواز شریف کا ایشو اٹھایا جارہا ہے،110روپے میں مل رہی ہے، روزاجلاس بلا کرکہتے ہیں نوازشریف کوواپس بلارہے ہیں، اگرنوازشریف،شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔

 اگررپورٹس پرشبہ ہے تومیڈیکل بورڈ،وزیروں کوجیلوں میں ڈالیں۔ عثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کوعبرت کا نشان بنائیں۔ ہم سے سوال پوچھنے کے بجائے اپنے لوگوں سے پوچھیں، ہم سے سوال نہ پوچھیں نہ ہم جواب دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،نائب صدر لاہور میاں طارق،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ چند سیٹوں پربننے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو سب سے زیادہ خوف  ن لیگی قیادت سے ہے۔ کرائے کے علی بابا چالیس ترجمان  شہباز شریف پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔  نالائقوں کی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائے،اس کا حساب لیا جائے گاا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -