پی ٹی آئی کے وزیر مشیر چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں،سلیم رضا

   پی ٹی آئی کے وزیر مشیر چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں،سلیم رضا

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر مشیر چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں،دو سا لو ں میں عمران نیاز ی حکومت نے محض الزاما ت سے اپوز یشن کو دیوار سے لگانے کی کو شش کی۔

،نواز شریف اور شہباز شریف نے کر پشن کی ہے تو ثبو ت عوام کے سامنے لا ئے جا ئیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شر یف کا صحتمند ہو نا حکمران پار ٹی کو برداشت نہیں ہو رہا،نواز شر یف کیخلا ف حکمرانو ں کے پا س کو ئی کر پشن کا ثبو ت نہیں،حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے نواز شر یف کی صحت پر سیا ست کررہی ہے،جس رو ز نواز شر یف ملک میں واپس آئے نااہل حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ اللہ کی قدرت جو لو گ خو د پاکستانی نہیں اور عدالتو ں کو مطلو ب ہیں وہی نواز شریف کیخلا ف پر یس کانفر نسیں کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیا ست جھو ٹ سے شروع ہو کر جھو ٹ پرختم ہو جاتی ہے۔نیازی حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے عمران نیازی اب کڑے احتسا ب کی تیاری شروع کریں انہیں بیرو ن ملک فرار نہیں ہو نے دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -