نسل نوکوفرقہ وارانہ یلغار سے بچانا وقت کی ضرورت ہے: راغب حسین نعیمی 

        نسل نوکوفرقہ وارانہ یلغار سے بچانا وقت کی ضرورت ہے: راغب حسین نعیمی 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نسل نو کو فرقہ وارانہ یلغار سے بچایاجائے۔ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے باہمی برداشت واحترام کی سوچ کوپروان چڑھایا جائے۔امن وامان بحال رکھنے کیلئے بین المذاہب ومسالک ہم آہنگی کافروغ از حدضروری ہے۔متشدد رویئے ملک وقوم کی تعمیروترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو انتہائی پسندی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرناہوں گے۔محرم الحرام میں ہمیں رواداری،اخوت وبھائی چارے اور برداشت کے کلچر کوفروغ دینا ہوگا۔ملک دشمن عناصر کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اتحادواتفاق کے ر استہ پرگامزن رہنا ہوگا۔ ملک دشمن طاقتیں معاشرے میں فرقہ واریت اور انتہائی پسندی کو پھیلاکر عدم استحکام پیدا کرناچا ہتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام محرم الحرام کے دوران صبر و تحمل، برداشت و رواداری اور اخوت وبھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔

، سیدنا امام حسینؓہم سب کیلئے باعث تقلید ہیں عوام آپؓ کی تعلیمات پر عمل کریں اور حق کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام محرم الحرام کے ایام کے دوران  لوگوں کے مابین اخوت، باہمی محبت، بھائی چارے اوریکجہتی کے فروغ میں اپنا فریضہ ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -