عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے،سمیرا ساہی

عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے،سمیرا ساہی

  

لاہور(این این ائی)مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بھی کر چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں۔

ور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ق) اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہے، ساتھ نبھانا خوب جانتی ہے، چودھری شجاعت حسین تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور حکمران پارٹی کو بھی چاہئے کہ چودھری برداران کو اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن۔ عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ چودھری برداران نے ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کواپنا شعار بنا یا یہی وجہ ہے کہ آ ج بھی لو گ چوہدری پرو یز الٰہی کے دور کو یاد کررہے ہیں،مسلم لیگ (ق) ملک میں حقیقی عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -