وزیر جنگی حیات کا دورہ چڑیا گھر،جانوروں کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت

وزیر جنگی حیات کا دورہ چڑیا گھر،جانوروں کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت

  

 لاہور(پ ر)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر وائلڈ لائف سید صمصام علی بخاری نے لاہور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا - ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالشکور منج بھی ہمراہ تھے -صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے تمام جانوروں کے جنگلوں کا خود معائنہ کیا اور انتظامیہ کو جانوروں کی رہائش اور خوراک کے حوالے سے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی -صوبائی وزیر نے کہاکہ زیادہ ترجانوروں کی حالت تسلی بخش ہے -شیروں اور چیتوں کے جنگلے میں لگے روم کولر میں پانی کی فراہمی نہ ہونے پر صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر لاہورچڑیا گھر کو سخت وارننگ جاری کی - 

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود پورے پنجاب کے وائلڈ لائف پارکس، سفاری پارکس اورچڑیا گھروں کے اچانک دورے کریں گے اور وزیراعظم پاکستان کے وڑن کے مطابق جنگلی حیات کے حوالے سے عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے - صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے محکمہ وائلڈ لائف اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے گا - صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ جنگلی حیات کی بقا قدرت کے حسن کو چارچاند لگانے کے ساتھ ساتھ کرہ ارض کے وجود کیلئے انتہائی ضروری ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -