مقبرہ جہانگیر کو صبح کی سیر کے لئے کھولا جائے،اہل علاقہ

مقبرہ جہانگیر کو صبح کی سیر کے لئے کھولا جائے،اہل علاقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کلفٹن کالونی شاہدرہ اور مغلیہ پارک سمیت مختلف آبادیوں کے مکینوں کے نمائندگان ملک امجد،شہزاد بٹ،ادریس اور نثار بٹ نے ایک مظاہرے کے دوران آثار قدیمہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جسطرح تمام پارکس کھول دیے گئے ہیں  اسی طرح مقبرہ جہانگیر کو بھی صبح کی سیر کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ سینکڑوں شہری نماز فجر کے بعد مقبرہ کی سیر سے لطف اندوز ہو سکیں