قاری زوار بہادر سمیت تمام گرفتار علماء کو رہا کیا جائے،احمد لدھیانوی
لاہور(سٹی رپورٹر) سربراہ اہلسنت و الجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ممتاز دینی رہنما قاری زوار بہادر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ملک میں امن عامہ کی صورت حال کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔پنجاب حکومت فی الفور علامہ قاری زوار بہادر سمیت تمام گرفتار اہلسنت علما و قائدین کو رہا کرے۔ آزادی اظہار رائے مہذب معاشروں کا حسن ہوتا ہے۔