حضرت امام حسینؓ نے دین کی سر بلندی کے لئے قربانی پیش کی

       حضرت امام حسینؓ نے دین کی سر بلندی کے لئے قربانی پیش کی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ کے صدر سید اظہر عباس شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی فضا میں رقت اور غم کربلا کے اس مسافر کی یاد دلا رہے ہیں جس کا قافلہ تپتے ریگستان میں اسلام کی سربلندی اور حقانیت کیلئے لازوال قربانی پیش کرگیا۔خانوادہ رسولؐ نے مدینتہ المنورہ سے کربلا کے ریگزاروں تک اپنے جد امجد کی عظیم میراث کو بچانے اور زندہ رکھنے کیلئے مصائب و آلام کے بحر ظلمات عبور کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -