عالمی اداروں نے کورونا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا،جمشید چیمہ
لاہور(سٹی رپورٹر)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ انشا اللہ پاکستانی قومی اپنے جذبے اور عزم سے بہت جلد کڑے وقت سے سر خرو ہو گی،تمام عالمی اداروں نے کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کو سرا ہاہے، موجودہ حالات میں جب عالمی طاقتوں کی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں مسلم لیگ(ن) کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے تشویش ظاہر کرنا مضحکہ خیز اور سیاسی پوائنٹ سکورننگ ہے۔
۔حلقہ این اے 127کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہم نے اسی جذبے سے مشکل وقت کواپنی طاقت میں بدلنا ہے، حکومت نے مشکلات کو کم کرنے کیلئے وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا ہے اور ہم کسی بھی طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے درخواست ہے کہ اپنے تجربے کو سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی بجائے قوم کو متحد کرنے کیلئے بروئے کار لائے۔