محرم الحرام کے سلسلے میں جنرل ہسپتال ملازمین کی چھٹیاں بند

                    محرم الحرام کے سلسلے میں جنرل ہسپتال ملازمین کی چھٹیاں بند

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں صبر و تحمل اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس دن کی مناسبت سے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ، سٹاف اور شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31اگست تک شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکیں گے جبکہ 9ویں اور10ویں محرم الحرام کو شعبہ حادثات میں اضافی عملہ تعینات ہوگا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ڈائریکٹر ایمرجنسی ایل جی ایچ ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو ہدایت کی کہ زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کو فوری طور طبی امدادبہم پہنچنانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -