اشرف جلالی اور قاری زوار بہادر کو رہا کیا جائے،پیر منیر قادری

اشرف جلالی اور قاری زوار بہادر کو رہا کیا جائے،پیر منیر قادری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان، تحریک صراط مستقیم،تحریک لبیک یارسول اللہ اور جماعت اہلسنت کے لاہور کینٹ اور گلبرگ کے علماء کا اجلاس پیر محمد منیر قادری اشرفی کی صدارت میں  ہوا اجلاس میں قاری احتشام الحق قادری، قاری غلام قادر نقشبندی،قاری رشید احمد ساجد،قاری عبدالغفار گجر، قاری محمد جمیل ساجد، مولاناقاری محمود اختر رضوی، مولانا شبیر حسین فریدی،مولانا طاہر الحسن جلالی، مولاناصالح محمد اویسی،مولانا سعید احمد نعیم، مولاناضیاء الحق حقانی،مولاناقاری محمد طفیل سکھیر ا، حافظ مسعود احمد،حافظ احمد دین نقشبندی، مولانا محمد امین فیضی اور دیگر علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کنزالعلماء علامہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی اور علامہ قاری محمد زوار بہادر کو فی الفور رہا کیا جائے۔

  ان کی گرفتاری کی وجہ سے اُمت میں علمی اختلاف تشدد میں تبدیل ہوچکا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -