قرآن و سنت کی حکمرانی سے ہی ملک ترقی کرے گا،ذکر اللہ مجاہد

قرآن و سنت کی حکمرانی سے ہی ملک ترقی کرے گا،ذکر اللہ مجاہد

  

  لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی حکمرانی سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔جماعت اسلامی رنگ و نسل، مسلک اور فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکر خدمت خلق کا کام کر ر ہی ہے۔کورنا وبا اور عید قربان کے موقع پر عوام کی خدمت کیلئے فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرنے والے کارکنان اور ورکرز ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے وبا کے عروج کے دنوں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر خوف وہراس کے ماحول میں لوگوں کے گھروں میں راشن، سبزیاں اور پکا ہوا کھانا اور قربانی کا گوشت پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ یوسی 112 سید مودی انسٹی ٹیوٹ میں عید ملن ناشتہ پائے تقریب میں کارکنان اور ورکرز کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، امیر زون 173 منصورہ چوہدری عبدالواحد و دیگر نے شرکت کی۔

، ڈائریکٹر اصلاح انٹرنیشنل لاہور شبیر احمد منصوری، امیر یوسی 112 زاہد نعیم چشتی،صدر جماعت اسلامی وارث کالونی یوسف جمال سمیت بڑی تعداد میں قائدین اور کارکنان اور ورکرز نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک غلبہ دین کی جدوجہد اور خدمت خلق کی سیاست کو اپنایا ہے جس میں کبھی غفلت نہیں برتی گئی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد کررہے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -