محرم اجتماعات میں ذمہ دارانہ رویہ ہر پاکستانی کا فرض ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوس میں ذمہ دارانہ رویہ اور کردار ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ کرونا وائرس کے خوفناک سائے سے آزاد ہوئی انسانیت کو اس بیماری سے بچانا اور احتیاطی تدابیر اپنانا ہم سب کا فرض اور اولین ترجیح ہونی چاہیئے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما وقار احمد میاں نے کیا،انہوں نے کہا سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے محرم الحرام کے مقدس ایام گزاریں۔
محکمہ صحت کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہمیں بڑی مشکلات سے بچا کر انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے کلیدی کردار کا حامل ہے۔
وبا کے خوف اور قہر کے سائے ختم نہیں ہوئے کم ہوئے ہیں۔