چاروں مسالک علماء بورڈ کی احترام محرم الحرام کانفرنس کل ہوگی

    چاروں مسالک علماء بورڈ کی احترام محرم الحرام کانفرنس کل ہوگی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے بتایاہے کہ چاروں مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام احترام محرم الحرام،امن وسلامتی کے قیام اوراتحادوبھائی چارے کی فضاکوفروغ دینے کے ضمن میں سالانہ کُل جماعتی امن کانفرنس کل10:30بجے صبح دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجدلبرٹی مارکیٹ لاہور میں ہوگی۔

 جس میں انتظامیہ وتاجران سمیت تمام مکاتب فکرکے علماء ومذہبی رہنماؤں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ کوٹ مٹھن کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مولانا محمد امجد خان، علامہ محمدممتازاعوان،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری، حافظ کاظم رضانقوی،مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی، پیر جمشید احمد نورانی، مولانا محمد زبیر ورک، مفتی عاشق حسین رضوی،مولاناعزیزالرحمن ثانی، و دیگر رہنما شرکت وخطاب کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -