صحابہؓ کی عظمت تسلیم کئے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا،راجہ عمیر

  صحابہؓ کی عظمت تسلیم کئے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا،راجہ عمیر

  

  لاہور(پ ر)منہاج اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر اور میڈیا کے ذمہ دار عدیل چوہدری نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی ترجمان جمعیت نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام صحابہ اور خاص طور پر اہل بیت کی عظمت کو تسلیم کئے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، اس اہم نقطہ کو اجاگر کرنے کے لئے منہاج القرآن طلبا آرگنائزیشن اور نیشنل یوتھ الائنس نے مل کر آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ، ایم ایس ایف،  پی ایس ایف اور دیگر مذہبی اور طلبا تنظیموں نے شرکت کی، اس پر منہاج القرآن طلبا آرگنائزیشن اور نیشنل یوتھ الائنس مبارکباد کی مستحق ہیں۔آل پارٹی کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر توہین صحابہؓ کے حوالے سے اگر کوئی بھی مواد نظر آئے تو اس کو فوری طور پہ بلاک کیا جانا چاہیے۔

 اس کے علاوہ جو شخصیات اور جو یوٹیوب اور ٹی وی چینلز اس کام کے مرتکب ہوں تو ان کے خلاف دفعہ 295 لگنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -