ہاکی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: خواجہ جنید
لاہور(افضل افتخار)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنیدنے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہا ہے اور امید ہے کہ اب جب ٹیم میدان میں اترے گی تو اس کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھلاڑیوں کی جو ممکن ہوسکی تربیت کی ہے اور کھلاڑی بھی اس حوالے سے مطمئن ہیں امید ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا بہترین دور ایک مرتبہ دوبارہ واپس آئے گا خواجہ جنید نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے اور ہاکی فیڈریشن بھی اس حوالے سے پلان تیار کرنے میں مصروف ہے ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے سر گرمیاں شروع کردی گئیں ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید تیزی نظر آئے گی بلاشبہ پاکستان ہاکی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو عمدہ پرفارمنس دکھاسکتے ہیں بس ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں۔