روک بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 5 ستمبر کو ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام روک بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 5 ستمبر کو ناران میں منعقد ہوگا۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز اور ریفریز حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے اختتام پر کورس کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث پانچ ماہ تک کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو معطل رکھا تھا، اس لئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقعہ بھی نہیں ملا، اب ملک کھیلوں کی سرگرمیوں بحال ہوچکی ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے۔